وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس ملتوی

کوروناوائرس سےبچاؤکیلئےفنڈز کم پڑگئے، اووسیز پاکستانیوں سے اپیل کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اہم اجلاس پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کر دی گیا تھا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پرغور کیا جانا تھا۔

آئندہ ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور ماضی میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہیں۔

فلیگ آفیسرکی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پرتقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری اور پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

فاٹا اور گلگت بلتستان کے چارفیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔ پی ایس او کے ایم ڈی/ سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں