وزیرآباد: مسافر وین حادثے کا شکار، چار جاں بحق 9 زخمی

وزیرآباد: مسافر وین حادثے کا شکار، چار جاں بحق 9 زخمی

گوجرانوالہ: شادی کی تقریب سے خوشی خوشی واپس آنے والا خاندان اس وقت سوگوار ہوگیا جب مسافر وین نالے میں جا گری۔ حادثے کے باعث ایک بچی سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 9 زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے امدادی اداروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈی آئی خان: ٹریفک حادثہ، پانچ افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہم نیوز کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گجرات سے سیالکوٹ جانے والے خاندان کے افراد پہ اس وقت قیامت گزر گئی جب وین بے قابو ہو کر وزیرآباد کے ایک نالے میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہکار جائے حادثہ پہ پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو نالے کے پانی سے باہر نکالا جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ہم نیوز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر وین کے ڈرائیور کو ہونے والے ہارٹ اٹیک کے باعث پیش آیا کیونکہ وہ گاڑی پہ قابو نہ رکھ سکا تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور اے ایس پی اکرام اللہ خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے اور انہوں نے از خود امدادی کاموں کی نگرانی کی۔

مس پاکستان ورلڈ زینب نوید کار حادثہ میں جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ حادثہ کا شکار ہونے والی مسافر وین کو بھی نالے سے نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں