پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کو بڑا چیلنج دے دیا

پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کو بڑا چیلنج دے دیا

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو بڑا چیلنج دے دیا۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پہلے مودی انتخابات جیتنے کے لیے دھمکیاں دیتا تھا لیکن آج ہندوستان میں ہندوتوا کی آگ بھڑکانے کے لیے ایسا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے اپنی فضائیہ سے پوچھے کہ کیا وہ اس حالت میں ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کر سکتی ہے ؟ پاکستان اس کے لیے دوبارہ تیار ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی پر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی وقت جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

بھارتی آرمی چیف نے الزام عائد کیا کہ اگست میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ ہونے کے بعد سے پاک فوج بارڈر ایکشن ٹیم (بی اے ٹی) کی کارروائیوں کے ساتھ سرحد پار سے فائرنگ میں بھی ملوث ہے۔


متعلقہ خبریں