پی ایس ایل، سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار


لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈیز کے معروف آف اسپنر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیاہے۔

سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو میچ آفیشلز نے قواعد و ضوابط کے برخلاف قرار دیا جس کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑی کا نام وارننگ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

دھ کی رات لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

کیریبئن کھلاڑی کو ابھی صرف وارننگ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ پاکستان سپر لیگ تھری کے بقیہ میچز کھیل سکتے ہیں۔

وارننگ لسٹ میں رہتے ہوئے سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن دوبارہ مشکوک قرار پایا تو انہیں پی ایس ایل کے باقی میچوں میں بالنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کا اب صرف ایک میچ پشاور زلمی کے خلاف باقی ہے۔ سنیل نارائن ماضی میں بھی مشکوک بولنگ ایکشن کی زد میں آچکے ہیں۔

2014 کی ٹی ٹوینٹی چیمپیئنز لیگ کے دوران ان کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ فائنل نہیں کھیل سکے تھے۔

2015 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا جس پر انھیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا تھا ۔ یہ معطلی اپریل 2016 میں ختم ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں