’شہباز گل کو معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا جائے گا‘

گورنر سندھ کا دورہ اسلام آباد معمول کے مطابق ہے، شہباز گل

اسلام آباد: معروف صحافی اور ہم نیوز کے اینکر پرسن ثمر عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کے عہدے پر اب سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل تعینات ہوں گے۔

انہوں نے یہ انکشاف اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ موجودہ معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

یوسف بیگ مرزا عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

رواں سال ستمبر میں شہباز گل کے بطور ترجمان پنجاب حکومت مستعفی ہونے کے بعد ہم نیوز نے خبر دی تھی کہ انہیں وفاق میں بڑا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایت پر دیا تاہم ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے لیا گیا ہے اور ان کی ایک متنازع پریس کانفرنس اس کی وجہ بنی۔

پریس کانفرنس میں شہباز گل نے پارٹی رہنماؤں اور کابینہ کے اراکین کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں