کوئٹہ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری )  کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع کیا جائے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے 7 میچز کھیلے ہیں۔ زلمی نے صرف 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم  6 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر

پشاور زلمی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں