پی ایس ایل 3 میچ 9: کوئٹہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں مد مقابل ہیں

  • اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں
  • پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ دوسری اور اسلام آباد پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین نواں مقابلہ شارجہ کرکٹ ایسوی ایشن اسٹیڈیم میں منقعد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ایونٹ کے آٹھ مقابلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا پانچواں نمبر ہے۔

ایونٹ میں اب تک کے کھیلے گئے مقابلوں میں کراچی کنگز تمام میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ پہلی مرتبہ ایونٹ میں شریک ملتان سلطانز دوسرے نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی کی چوتھی پوزیشن ہے۔ لاہور قلندرز اب تک کے تمام میچز ہار کر آخری نمبر پر موجود ہے۔

چھ ٹیموں پر مشتمل پی ایس ایل تھری میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ چار مختلف مقامات پر ہونے والے مقابلوں کا اختتام کراچی میں فائنل سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں