بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے اعلان کا خیرمقدم


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے اعلان کا خیرمقدم کیاہے۔ 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کا اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے ۔

مصطفے نواز کھوکھر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ دونوں راہنماؤں کا اس نکتے پر اتفاق ہوا ہے کہ اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں، جمہوری پارٹیوں کے پاس اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔

بلاول بھٹو کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کی ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپوزیشن ملکی مفاد میں ہر صورت اقدامات کرے گی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اگلے ہفتے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مصطفے نواز کھوکھر نے کہا کہ کور کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

خیال رہےکہ مولانا فضل الرحمان نے 27مارچ کو آزادی مارچ کا اعلان آج ہی کیاہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پورے ملک سے قافلےستائس مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک کے مقام پر دھرنا دیا جائے گا۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے قائد نے یہ دعوی بھی کیا کہ اس مارچ کے حوالے سے انہیں ملک کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے علاوہ عوامی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مولانافضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کردیا


متعلقہ خبریں