پشاور: مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کی سزائیں معطل کردی گئی ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں کیس سے متعلق سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے مشال قتل کیس میں 25 ملزمان کو چار چار سال قید کی سزائیں دی تھیں۔
ملزمان نے اپنی سزاؤں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رواں سال سات فروری کو ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے مشال خان کے قتل میں ملوث گرفتار 57 طلبا میں سے 31 کو سزا سنائی اور 26 کو بری کردیا تھا جب کہ تین ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔
ملزمان میں شامل مرکزی ملزم عمران علی کو سزائے موت سنائی گئی تھی جب کہ پانچ ملزمان کو 25 سال قید اور 25 ملزمان کو چار سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔