وطن واپسی پر وزیراعظم کے طیارے میں تکنیکی خرابی

وطن واپسی پر وزیراعظم کے طیارے میں تکنیکی خرابی

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان امریکا سے وطن واپس آرہے تھے کہ اچانک ان کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی اور اسے نیویارک میں واپس لینڈ کرا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دیگر رہنما اور وفد شامل ہے۔

اس ضمن میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ایئرپورٹ پرموجود ہیں اور وہ بالکل محفوظ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہازابھی تک ایئرپورٹ پرموجود ہے،تکنیکی خرابی کودورکیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد کےخصوصی طیارے پروطن واپسی کےلیےآ رہےتھے۔


متعلقہ خبریں