سابق ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی پر فائرنگ، جانی نقصان نہیں ہوا


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنوبی چھاؤنی کےعلاقے میں سابق ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے چوہدری منظور کی گاڑی پر پانچ گولیاں فائر کیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق سابق ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور کی گاڑی پر فائرنگ کے وقت ان کی اہلیہ اور بیٹی وہیں موجود تھیں۔

ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق سابق ایڈیشنل آئی جی کے اہل خانہ بازار جارہے تھے۔ اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دوملزمان ںے ان منظور کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

لاہور پولیس کے افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ تفتیشی عمل کے دوران جائے وقوعہ کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں