حافظ سعید کو بینک سے رقم نکالنے کی اجازت

حافظ سعید کو بینک سے رقم نکالنے کی اجازت

اسلام آباد: سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو بینک سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ حافظ سعید اوران کے اہلخانہ کو بنیادی ضروریات کےلیے رقم نکالنے کی اجازت دی جائے۔

بعد ازاں سلامتی کونسل نے پاکستان کی اپیل پرحافظ سعید کو بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپےنکلوانےکی اجازت دے دی۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے جماعت الدعوہ کے سربراہ  کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید گرفتار

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے رہنما انسداد دہشت گردی عدالت گجرانوالہ میں ایک اور مقدمے میں ضمانت کرانے کے لیے جارہے تھے اور انہیں گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کیا گیا۔

واضح  رہے کہ پنجاب حکومت نے پانچ تنظیموں دعوہ الارشاد ٹرسٹ، معاذ بن جبل ٹرسٹ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاونڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ پر مقدمات درج کیے تھے۔

 ان مقدمات میں حافظ محمد سعید، عبدالرحمان مکی، امیر حمزہ اور محمد یحییٰ عزیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔  مذکورہ افراد پر ٹرسٹ کی آڑ میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلیے فنڈز اکٹھے کرنے کا الزام ہے۔

حافظ سعید کی گرفتاری کےبعد ان کے بینک اثاثے منجمد کردیئے گئے تھے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں