دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل تھری) کےاہم مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے160 رنز کا ہدف دیا۔
مشکلات کا شکار لاہور قلندرز نے پہلے مرحلے میں گزشتہ دونوں میچوں کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کو159 رنز تک محدود کیا۔ قلندرز کی کامیابی کا انحصار اگلے مرحلے میں بیٹنگ لائن پر ہے۔
پہلے بیٹنگ کرنے میدان میں آئی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر159 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر خرم منظور اور جو ڈینلے میدان میں آئے۔
جو ڈینلے نے جارحانہ انداز میں اننگ کا آغاز کیا۔ اوپنر بلے باز 36 کے مجموعی اسکور پر ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جو ڈینلے کا یاسر شاہ کی گیند پر سنیل نارائن نے شکار کیا۔
کنگز کی دوسری وکٹ اور تیسری وکٹ 36 کے ہی ٹوٹل پر گری۔ بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کریز پر پہلے سے موجود خرم منظور بھی آٹھ رنز بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
خرم منظور کے آؤٹ ہونے کے بعد روی بوپارا نے کولن انگرام کے ساتھ مل کے میدان سنبھالا اور زمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جانے کی کوشش کی۔
چوتھی وکٹ کولن انگرام کی گری۔ بلے باز 28 رنز بنا کر 86 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کی گیند پر دو فیلڈرز(شاہین آفریدی،عمر اکمل) کو کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔
Tag team work at its finest! Umar Akmal and Shaheen Shah Afridi WHAT A CATCH! #DamaDamMast
OUT! 12.5 Yasir Shah to Colin Ingram Watch ball by ball highlights at https://t.co/ib3FV3ET8Q #KKvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #Cricingif pic.twitter.com/8lKs0ftrbI
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2018
#KKvsLQ Match Update: #KarachiKings 88/4 after 13 Overs!!! #KarachiKingsVsLahoreQalandars #DeDhanaDhan pic.twitter.com/9EPQt45cvP
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 26, 2018
کنگز کی پانچویں وکٹ 90 کے مجموعی اسکور پر گری۔ محمد رضوان صرف ایک رن بنا کر سنیل نارائن کی گیند پر کپتان میکلم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کپتان عماد وسیم میدان میں آئے تو ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 15 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر انہیں کو کیچ تھما کر آؤٹ ہو گئے۔
#KKvLQ Match Update: Lala is HERE!!! #KarachiKings #DeDhanaDhan #HBLPSL3 #KarachiKingsvsLahoreQalandars pic.twitter.com/X2gQa29M9d
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 26, 2018
کنگز کی امیدوں کا مرکز شاہد آفریدی میدان میں آئے تو توقع تھی کہ اسکور کو اچھے ٹوٹل کی جانب لے جائیں گے۔ لیکن آفریدی ایک چھکے کی مدد سے چھ رنز بنا کر سہیل خان کی گیند کا اگلا شکار بنے۔
#KKvLQ Match Update: KK fans at the dismissal of Afridi …. 117/7 #KarachiKings #DeDhanaDhan #HBLPSL3 #KarachiKingsvsLahoreQalandars pic.twitter.com/Q5zh4xtmKY
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 26, 2018
شاہد آفریدی آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 117 تھا۔ اس موقع پر روی بوپارا نے محمد عرفان کے ساتھ مل کر کھیل سنبھالا اور ٹوٹل کو 159 رنز تک پہنچا دیا۔
19.4 اوورز پر روی بوپارا کا انفرادی اسکور 42 تھا۔ 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر روی بوپارا نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن دو اسکور بنا سکے۔
Brilliant Bopara 50 helps @KarachiKingsARY waltz past the 150 mark! #DeDhanaDhan in the death overs. @lahoreqalandars need 160 in 20 #KKvsLQ #HBLPSL pic.twitter.com/0ZANFm2zOo
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 26, 2018
اوور کی آخری گیند پر انہوں نے شاندار چھکا مار کر نصف سنچری اپنے ریکارڈ کا حصہ بنائی۔