اسلام آباد کو شکست، فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کسی کام نہ آئی


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف کی نصف سنچری بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

فہیم نے زلمی کے خلاف دو چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 54 رنز بنائے۔

پشاور زلمی نے اپنے دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 34 رنز سے شکست دی۔

177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آئی تو زلمی بالرز کی نپی تلی بالنگ کے سامنے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

25 کے مجموعی اسکور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی چار وکٹیں گری۔ چاروں بلے باز زلمی بالر عمید آصف کی تباہ کن بالنگ کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف 54 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں چیڈوک والٹن اور آندرے رسل 11 اور سمیت پاٹیل 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہ کر سکا۔

زلمی کی جانب سے عمید آصف نے چاراور ابتسام شیخ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔


متعلقہ خبریں