دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے میچ میں پشاور زلمی کے اوپننگ کھلاڑی کامران اکمل نے دھواں دھار نصف سنچری اننگ مکمل کی تاہم وہ فورا ہی آؤٹ ہو گئے۔
OUT! 7.3 Samit Patel to Kamran Akmal
Watch ball by ball highlights at https://t.co/ho1TQeBtzk#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #IUvPZ #Cricingif #PSL2018 pic.twitter.com/cb6oftfRLc— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
ہم نیوز کے مطابق دفاعی چمیپئن پشاور زلمی کے کامران اکمل نے میچ کی ابتداء میں محتاط انداز اپنایا تاہم جوں جوں کھیل آگے بڑھا وہ ہاتھ کھولتے چلے گئے۔
کامران اکمل نے تیس گیندیں کھیل کر نصف سنچری مکمل کی جس میں بلند و بالا چھکے اور تیز چوکے شامل تھے۔
.@KamiAkmal23 knows his game! Our hero from last edition of the #HBLPSL has announced himself in some style. #YellowStorm #HumZalmi #IUvPZ pic.twitter.com/E7vitbbJcK
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) February 24, 2018
بیٹنگ کے دوران ان کی ران پر تیز گیند بھی لگی تاہم ابتدائی طور پر تکلیف ظاہر کرنے کے بعد وہ معمول کے مطابق کھیلتے رہے۔
وکٹ کیپر بلے باز تیزی سے کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 53 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لئے کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی سمیت پٹیل کے حصے میں آئی۔