دبئی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہوں گے جب کہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز ٹکرائیں گے۔
پہلا میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے اور دوسرا میچ رات کو نو بجے شروع ہوگا۔
دونوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کراچی کنگز
عماد وسیم کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں آئن مورگن، لنڈل سائمنز، بابر اعظم، خرم منظور، کولن انگرام، جو ڈینلے، شاہد آفریدی، روی بوپارا، حسن محسن، ڈیوڈ ویز، محمد طحہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر)، محمد عامر، اسامہ میر، عثمان خان، محمد عرفان، تابش خان اور تیمل ملز شامل ہیں۔
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں پشاور زلمی کا حصہ رہنے والے شاہد آفریدی اس مرتبہ کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
Lala in the blue @KarachiKingsARY
kit for the first time in #HBLPSL history.
Karachi what's the mood like?#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/QOy5fz8BhI— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2018
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹسن، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔
The time is almost here! You ready to kick off Quetta Gladiators #HBLPSL Season 3 against @KarachiKingsARY in just a few hours?
Can you predict the score of tonight’s match? Comment your predictions & enter for a chance to win!#Zordaar11 #ShaanePakistan #PSL2018 #PredictNWin pic.twitter.com/EHDqfFEsrD
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 23, 2018
دوسرا میچ
آج کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔
ملتان سلطانز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔
لاہور قلندرز
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔