ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ نوشہرہ درکاں، راولپنڈی، ایبٹ آباد، میرپور، مری اور سیالکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 12 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل 10 اگست کو ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں