لاہور: توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی ہیلتھ سروسزطلب


لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب کی عدالت عالیہ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز فیصل ظہورکو نوٹس جاری کردیا۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ حکم ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔

درخواست آصف علی نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

آصف علی کا موقف ہےکہ محکمہ صحت میں عارضی طور پرڈرائیور بھرتی ہوا۔ کنٹریکٹ میں وقتا فوقتا توسیع ہوتی رہی۔ کنٹریکٹ ختم ہونے سے قبل انہیں فارغ کردیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق عدالت نے درخواست ڈی جی کو بھجوا دی، تاہم کورٹ کے 19 جولائی 2017 کے حکم پر ابھی تک عمل نہیں کیا جارہا۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ کورٹ اس کا نوٹس لے اور توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ڈی جی ہیلتھ سروسز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں