بھارت: بی جے پی کی مسلم دشمنی، فیروز شاہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا

بھارت: بی جے پی کی مسلم دشمنی، فیروز شاہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا

نئی دہلی: بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مسلمہ مسلم دشمنی کا ایک اور ثبوت اس وقت سامنے آیا جب دارالحکومت دہلی میں قائم فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام آنجہانی وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سي اے) نےکیا ہے۔ ارون جیٹلی ڈی ڈی سی اے کے سابقہ صدر بھی تھے۔

ارون جیٹلی کا 24 اگست کو طویل بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ وہ 1999 سے 2013 تک ڈی ڈی سی اے کے صدر رہے تھے۔ آنجہانی کے متعلق سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وہ بی جے پی میں تھنک ٹینک کی حیثیت رکھتے تھے اور پارٹی کی سوچ و فکر انہی کے خیالات کی عکاس تھی۔

بھارت:سدھو،کپل، ثانیہ اورکمل ہاسن کے بعد بیکری نشانے پر۔۔۔!

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈی ڈی سی اے کےصدررجت شرما کا کہنا ہے کہ اس کا باضابطہ اعلان 12 ستمبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ارون جیٹلی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

بی جے پی کی حکومت جب سے برسراقتدار ائی ہے اس وقت سے تسلسل کے ساتھ وہ ایسے تمام قدیمی شہروں کے بھی نام تبدیل کررہی ہے جو مسلمانوں کے نام پر ہیں اور یا پھر ان کی بنیاد مسلمانوں نے رکھ کر ان کا کوئی نام تجویز کیا تھا۔


متعلقہ خبریں