آئی این ایف سے علیحدگی: امریکہ کا نئے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا اعلان

آئی این ایف سے علیحدگی: امریکہ کا نئے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا اعلان

فائل فوٹو


واشنگٹن/اسلام آباد: روس اور امریکہ کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق معاہدہ ختم ہونے کے بعد پینٹاگون نے نئے ایٹمی میزائلوں کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اب امریکہ زمین سے داغے جانے والے ایسے ایٹمی میزائلوں کی توسیع کے پروگرام پر عمل کرے گا جن کی تیاری پر آئی این ایف معاہدے میں پابندی تھی۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے دو روز قبل ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ اب آئی این ایف معاہدے کا حصہ نہیں اور اس کے کچھ دیر بعد ہی روس نے بھی معاہدے سے نکل جانے کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور روس ’آئی این ایف‘سے دستبردار: الزام ماسکو پر دھر دیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے بھی امریکہ کو نصحیت کی ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں سے نکلنے اور اقتصادی دہشت گردی کا سلسلہ بند کرکے دنیا کے نئے حقائق کو تسلیم کرے۔

یاد رہے کہ 1987 میں امریکہ اور روس کے درمیان انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی(آئی این ایف) نامی معاہد ہوا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کو 5000 سے 5500 کلو میٹر تک مارکرنے والے ایٹمی اور غیر ایٹمی میزائل تیار کرنے سے روکنا تھا۔

اس معاہدے کی ایک شق یہ بھی تھی کہ امریکہ اور روس یورپ میں بلیسٹک اور کروز میزائل نصب نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں