کراچی:قربانی کے جانوروں کی چوری روکنے کیلئے جوانوں کی ٹولیاں


کراچی میں عید قربان سے پہلے جانوروں کی چوری کی وارداتیں اچھنبے کی بات نہیں ہے، ہر سال عید قرباں سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کے قیمتی جانور چوری کرلیے جاتے ہیں۔ اس برس چوری کی واردتیں  بڑھیں توچوری روکنے کے لیے  مختلف علاقوں میں محلہ کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔

اب کے برس بھی عید قرباں آئی تو ہر سال کی طرح جانوروں کی چوری کے واقعات جگہ جگہ شروع ہوگئے۔نوجوانوں کی ٹولیاں رات کے اوقات میں ڈنڈے لئے مویشیوں کی حفاظت کرنے کےلیے رات بھر جاگتی ہیں اور قربانی کے جانوروں کو چوری سے بچانے کے لیے  فرائض انجام دیتی ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں جانوروں کی چوری روکنےکے لئے محلہ کمیٹیاں  بھی قائم کر دی گئی ہیں ۔ نوجوانوں  پر مشتمل  یہ محلہ کمیٹیاں جہاں علاقے میں موجود جانوروں کی تفصیل رکھتی ہیں وہاں رات بھر جاگ کر گلی گلی اورچوک ، چوک پہرہ بھی دیتی ہیں تاکہ انکے علاقے میں موجود جانور چوری سے محفوظ رہ سکیں۔

محلہ کمیٹی  میں شامل نوجوان ڈنڈے لئے رات بھر جاگتے ہیں اور محلے میں گھوم پھر کر جانوروں پر نظر رکھتے ہیں اور انکی حفاظت کے لئے پہرہ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی شہر کے کئی علاقوں میں جانوروں کی چوری اور اسلحہ کے زور پر جانور چھیننے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں لیکن پولیس کسی کوگرفتار نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی:سرکارکی اجازت سےلگائی گئی مویشی منڈیوں میں ناقص انتظامات


متعلقہ خبریں