تحریک انصاف رکن اسمبلی کی پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں، ویڈیو وائرل


کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد ایوان کے خلاف پولیس کو دھمکانے پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

ملک شہزاد اعوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں کراچی میں پولیس افسران کو ’چوک پر الٹا لٹکانے‘ کی دھمکیاں دیتے دیکھا جاسکتا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی آئی جی، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ایف آئی آر کراچی کے تھانہ اتحاد ٹاؤن درج کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں