ورلڈ کپ: ولیمسن سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے


لندن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کسی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کے پاس تھا جنہوں نے 2007 عالمی کپ کے دوران 548 رنز بنالیے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم دو دھڑوں میں تقسیم

کین ولیمسن نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میں 30 رنز بنائے اور لائم پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔

سری لنکن کپتان نے گیارہ اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا جبکہ ولیم سن کو اسے عبور کرنے میں صرف نو اننگز لگیں۔

اس فہرست میں تیسرا نمبر عظیم آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ اور ایرون فنچ کا ہے جبکہ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقی سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ہیں۔


متعلقہ خبریں