لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے، رانا ثناءاللہ کا اعلان

امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت؟ عمران خان قوم کو جواب دیں ،رانا ثنااللہ

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ نے لیگی ارکان کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر حکومتی دعووں کو جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے جھوٹا پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کوئی لوٹا ہوا تو کارکن ان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے جسکی قیادت میں خود کروں گا۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ اگر کسی رکن نے لوٹا بننے کی کوشش کی تو اسے ہماری جماعت کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونا ہو گا۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں لوٹا کریسی کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ پندرہ ارب میں اتحادی خریدنے والی حکومت اب مسلم لیگ ن کے ارکان کو خریدنا چاہتی ہے جنہیں توڑنے کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمارے ارکان خریدنے کی کوشش میں منہ کی کھانی پڑے گی، لیگی ارکان اسمبلی متحد اور نوازشریف کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں