اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ معیشت کو مرگ بستر پر چھوڑ کر گئی تھی اور اس کی بحالی کے لیے انتے ہی تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑ رہا ہے جس طرح زخم بھرنے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو پاکستان کے پاس 8 ماہ کے ذخائر تھے لیکن جب پی ٹی آئی کو صرف 20 دن کے ذخائر ملے۔
ن لیگ نے 2018 کا الیکشن جیتنے کے لیے پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو خطرے میں ڈال دیا اور کیا ایسا کرنے میں موجودہ اپوزیشن کو ذرا بھی شرم محسوس نہیں ہوئی؟
Yet another press conf & yet another attempt to rewrite history. Not sure why the previous govt wants to be reminded again and again about the severe damage they caused to the economy, the recovery from which is going to be as painful a process as the injury inflicted was severe
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 3, 2019
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کےپاس گئے بغیر ذخائر کو4 ماہ پر لے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کاروباری طبقہ اشیا درآمد کرتا ہے سابقہ حکومت نے ان کی زندگی مشکل بنا دی تھی۔
سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ پتا نہیں کیوں سابقہ حکومت کو وہ نقصان یاد دلانے پڑتے جو انہوں نے معیشت کو پہنچائے۔