چینی افسر نے مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکیل دیا

چینی افسر نے مزدور کو بھٹی میں دھکیل دیا

فیصل آباد : چک جھمرہ انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کے ایک کارخانے میں چینی افسر نے مبینہ طور پر مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا۔

فیصل آباد کے ایک کارخانے میں کام کرنے والے شہروز نامی مزدور کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی مزدور نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ چینی افسر نے اسے کرین کا ریموٹ پکڑنے کا کہا لیکن وہ اس کی بات نہ سمجھ سکا جس پر افسر نے اسے جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا۔

واقعہ کے بعد کارخانے کے مزدوروں نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ شہروزچک نمبر 147چوہڑی کا رہاٸشی تھا اوراپنے غریب ماں باپ کا واحد سہارا تھا۔

مزدوروں نے احتجاج کے دوران اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ وہ زخمی مزدور کو انصاف فراہم کریں۔

پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں