حمیرا ارشد ٹی وی شوز میں مجھے اپنا شوہر نہ کہے،احمد بٹ


لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد کے سابق شوہر اداکار احمد بٹ نے کہا ہے کہ حمیرا ارشد ٹی وی شوز میں مجھے اپنا شوہر نہ کہے۔

انہوں نے کہا کہ حمیرا اور میری طلاق گزشتہ سال ہوئی تھی، حمیرا ارشد کو جو چاہیئے تھا وہ اسے مل گیا، انہوں  نے آٹھ  سالہ بیٹے کے میرے ساتھ رہنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

احمد بٹ نے کہا کہ  اب حمیرا ارشد کا میرے بیٹے اور میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں،  وہ خود بھی پرسکون زندگی گزارے اور ہمیں بھی گزارنے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب میرا حمیرا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور حمیرا کی رضامندی سے بیٹا بھی میرے پاس رہے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی اور حمیرا نے اپنا بیٹا بھی احمد کے حوالے کردیا اور وہ بیٹے کو لے کر امریکہ منتقل ہوگئے۔

واضح رہے حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان گزشت کئی برسوں سےکشیدہ تعلقات چل رہے تھے۔ دونوں اداکار 14 برس تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے لیکن  اس دوران ان کی زندگی اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

جب دونوں کے مابین اختلافات منظر عام پر آئے تو حمیرا نے احمد سے خلع لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا لیکن شوہر نے اس وقت انہیں منا لیا اور یوں خلا کی درخواست واپس ہوگئی تاہم یہ معاملہ زیادہ عرصے نہ چل سکا اور آج احمد بٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ حمیرا اور میری طلاق گزشتہ سال ہوچکی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں اداکاروں نے میڈیا پر ایک دوسرے پر کئی الزامات بھی عائد کیے۔ ایک جانب حمیرا ارشد نے اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام عائد کی تو دوسری جانب احمد بٹ نئے اپنی اہلیہ کو منشیات کے استعمال کا عادی بتایا۔

دونوں کے درمیان 2004 کے بعد  طویل عرصے تک الزامات کا سلسلہ جاری رہا۔


متعلقہ خبریں