لاس اینجلس: امریکی ریاست لاس اینجلس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے گلوکار نیپسی ہسل ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق 33 سالہ گلوکارپر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے کپڑوں کے اسٹور کے سامنے موجود تھے۔ نیپسی ہسل کو ایک سے زائد گولیاں لگیں اور فائرنگ سے دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
امریکی گلوکار کو مقامی وقت کے مطابق شام 3 بج کر20 منٹ پر نشانہ بنایا گیا۔ گولیوں کی زد میں آکر تین لوگ زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن نیپسی ہسل جاں بر نہ ہو سکے۔
Our hearts are with the loved ones of Nipsey Hussle and everyone touched by this awful tragedy. L.A. is hurt deeply each time a young life is lost to senseless gun violence. My Crisis Response Team is assisting the families coping with shock and grief.
— Mayor Karen Bass (@MayorOfLA) April 1, 2019
لاس اینجلس کے میئر نے اپنے ٹویٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردی تمام متاثرین کے ساتھ ہیں، میری ٹیم غم کے ان لمحات میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کررہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم کا تاحال پتا نہیں چل سکا تاہم تلاش جاری ہے۔
Having strong enemies is a blessing.
— THA GREAT (@NipseyHussle) March 31, 2019
نپسی ہسل نے واقعے سے چند گھنٹے قبل ہی ٹویٹ کیا تھا کہ طاقت ور دشمن بھی ایک اعزاز ہے۔