نیزہ بازی: چھ عالمی ریکارڈز میں پاکستانیوں کے نام درج

نیزہ بازی: چھ عالمی ریکارڈز میں پاکستانیوں کے نام درج

خانیوال: نیزہ بازی میں پاکستان کے نیزہ بازوں نے چھ عالمی ریکارڈز قائم کردیے۔ سلطانیہ اعوان کلب کی انتظامیہ نے قائم کیے جانے والے عالمی ریکارڈز کی وڈیوز بنا کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی انتطامیہ کو بھیج دی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈزکی انتظامیہ بھیجی جانے والی وڈیوز کا جائزہ لے کر پاکستان میں بنائے جانے والے ریکارڈز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

تلمبہ میں سلطانیہ اعوان کلب کی جانب س ٹینٹ پیگنگ میں عالمی ریکارڈز قائم کرنے کے لیے ہونے والے پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گھڑ سوار سلطان بہادر عزیز کے سربراہی میں گھڑ سواروں نے حصہ لیا۔

ہم نیوز کے مطابق گھڑ سواروں کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے تھا۔ گھڑ سواروں نے اپنی شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ عالمی ریکارڈز قائم کیے۔

ملک کے ماہر 120 گھڑ سواروں نے صرف دو منٹ 40 سیکنڈ میں 90 نشانے لگائے اور 70 کلے ساتھ  لے جا کر کر ورلڈ قائم کردیا۔ یہ ریکارڈ اس سے قبل نہیں بنایا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق گھڑ سواروں نے 166 سیکنڈز میں 120 گھوڑوں کو فنشنگ لائن تک پہنچا کر دوسرا ریکارڈ بنایا۔

تیسرا ریکارڈ اس طرح بنایا گیا کہ ایک ساتھ 24 گھوڑے ٹریک پر دوڑائے گئے۔

پاکستانی گھڑ سواروں نے چھ ٹیمیں ایک ساتھ دوڑیں اور اس طرح چوتھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ہم نیوز کے مطابق اس ریکارڈ کو کامیاب بنانے میں 30 ٹیموں نے حصہ لیا جو خود ایک ریکارڈ بن گیا۔

چھٹا اور آخری ریکارڈ سنگل لائن میں چھ  ٹیموں نے ایک ساتھ دوڑ کر بنایا۔


متعلقہ خبریں