اسلام آباد: اداکار احسن خان نے کہا کہ پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ اور کامیاب ملک دیکھنے کے لئے خلوص دل سے کام کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔
The future and potential of the next generation#PakistanAt100 #HumNews pic.twitter.com/Eit2fhZPUr
— HUM News (@humnewspakistan) March 19, 2019
پاکستان کے سو سال کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں شفافیت کے فروغ کے لئے اصلاحات کی تفصیلات عوام کے سامنے لانا بہت ضروری ہیں جبکہ ہر شہری کو آواز اٹھانے کی اجازت دینی ہو گی۔
اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ملک میں ترقی کی شرح کو بڑھانےکے لئے لڑکیوں کو بھی عملی میدان میں لڑکوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی اجازت دینا ہو گی۔ پاکستان میں اب تک 25 فیصد لڑکیاں کام کر رہی ہیں جبکہ یہ تناسب 32 فیصد ہونا چاہئے۔
The future and potential of the next generation#PakistanAt100 #HumNews pic.twitter.com/QYkdxzANT4
— HUM News (@humnewspakistan) March 19, 2019
پاکستان کے سو سال کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو 2047 تک ایک کامیاب ملک بنانے کے لئے تیزی سے بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی کو ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور ترقی تب ہی ہو گی جب سب کو مناسب روزگار ملے گا۔
بچوں اور ماؤں کی صحت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت، عائشہ عمر
پاکستان کے سو سال کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہمیں بچوں اور ماؤں کی صحت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
The future and potential of the next generation#PakistanAt100 #HumNews pic.twitter.com/AZycF9MAiZ
— HUM News (@humnewspakistan) March 19, 2019
انہوں نے کہا کہ مکمل غذائیت نہ ملنے کے باعث بچوں کی نشوونما نہیں ہو پاتی اور وہ بڑے ہو کر ہائی ٹیک دنیا کا سامنا نہیں کر پاتے۔
ملک میں سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول دینے کی ضرورت ہے، عقیل کریم ڈیڈی
اے کے ڈی کمپنی کے چئرمین عقیل کریم ڈیڈی نے کہا کہ بچت ایک اچھی عادت ہے اس سے ملک کو بھی فائدہ ہے۔
The future and potential of the next generation#PakistanAt100 #HumNews pic.twitter.com/Dg1o14UKyn
— HUM News (@humnewspakistan) March 19, 2019
پاکستان کے سو سال کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول دینے کی ضرورت ہے اگر سرمایہ کاری ہو گی تب ہی نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہے تاکہ پاکستان 2047 میں ایک کامیاب ملک بن کر ابھر سکے۔
ملکی ترقی کے لئے آبادی کا کنڑول بہت ضروری ہے، جاوید شیخ
اس حوالے سے معروف اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ اگر آبادی میں اضافے کی شرح دو فیصد سے ایک فیصد بھی ہو جائے تب بھی 2047 تک ہم 30 کروڑ ہو جائیں گے، اس لئے آبادی پر کنڑول کرنا بہت ضروری ہے۔
The future and potential of the next generation#PakistanAt100 #HumNews pic.twitter.com/QgVVWmHqOx
— HUM News (@humnewspakistan) March 19, 2019
کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے اصلاحات کا راستہ اپنانا ہو گا، بشریٰ انصاری
اس حوالے سے بشریٰ انصاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے اصلاحات کا راستہ اپنانا ہو گا جبکہ ملک کو درست سمت لے کر جانے کے لئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
The future and potential of the next generation#PakistanAt100 #HumNews pic.twitter.com/ba1gYCMRAO
— HUM News (@humnewspakistan) March 19, 2019
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ٹیکس دینے والوں کی تعداد بہت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔