سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل سے اسپتال جانے سے انکار

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ، اٹارنی جنرل کا پنجاب حکومت کو خط

فوٹو: فائل


لاہور:  نواز شریف نے جیل سے اسپتال جانے سے انکار کر دیا۔

ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو نواز شریف کی منتقلی کا بتا دیا گیا لیکن جب نواز شریف کی اسپتال منتقل کے بارے میں اطلاع دے دی گئی اور بتایا گیا کہ نواز شریف کو وی آئی پی روم نمبر 15 میں رکھا جائے گا تو انہوں نے انکار کردیا۔

ایم ایس ڈاکٹر امیر حسیننے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی پی آئی سی منتقلی کی تیاریاں جاری تھیں تاہم سابق وزیراعظم کی جانب سے جیل سے اسپتال منتقلی کے لیے انکار کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، مریم نواز

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کے لیے وی آئی پی روم تیار کرلیا گیا ہے۔ نوازشریف کو اسپتال میں تمام طبی سہولتیں فراہمی بھی ممکن بنا دی گئی تھی۔

ایم ایس پی آئی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر ٹیسٹ کیے جائیں گے، تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ موجود ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اسپتال منتقلی سے علم نہیں، اس حوالے سے کسی قسم کے احکامات موصول نہیں ہوٸے۔

دوسری جانب مریم نوز نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ  میں نے آج بہت کوشش کی مگر والد صاحب اسپتال جانے کےلئے نہیں مانے۔


واضح رہے نوازشریف دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی انجیوگرافی کروانے کی ہدایت کی تھی۔  نوازشریف اور ان کی فیملی کی جانب سے انجیوگرافی کی اجازت نہ دیئے جانے پر انہیں واپس جیل منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے گردے میں پتھری اور انہیں کمر کی شکائت بھی لاحق ہے۔


متعلقہ خبریں