گرل فرینڈ سے بات کرنے پر دوست قتل

گرل فرینڈ سے بات کرنے پر دوست قتل

فوٹو: فائل


کراچی: کراچی میں گرل فرینڈ سے بات کرنے پر دوست ہی دوست کے قاتل بن گئے۔ پولیس نے کورنگی عوامی کالونی سے پولیس افسر کے بیٹے کو قتل کرنے والے تین دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں موبائل فون کے منفی استعمال پر بھیانک انجام کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔ کورنگی عوامی کالونی میں 16 سالہ فرقان کو قتل کرنے والے تین دوست گرفتار کرلیے گئے۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ تین دوست فرقان کو گھر سے بلا کر قریب ہی ویران مارکیٹ لے کر گئے اور آہنی راڈ سینے میں اتار کر قتل کردیا۔ گرفتار ملزم آصف کو فرقان کی جانب سے گرل فرینڈ سے بات کیے جانے کا غصہ تھا۔

پولیس نے گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ مقتول فرقان سندھ پولیس کے مرحوم سب انسپکٹر محمد بشارت کا بیٹا تھا۔


متعلقہ خبریں