سلطانز نے یونائٹیڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے تیسرے مرحلے میں ملتان سلطانز  نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈن کریسچن کا شاندار چھکا!

ملتان نے اسلام آباد کا 122 رنز کا ہدف با آسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں عبور کر لیا۔سلطانز کی جانب سے عمر صدیق نے 46 اور جیمز ونس نے 28 رنز اسکور کئے۔

عمر صدیق آوٹ!

یونائٹیڈ کے محمد موسی اور رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

آفریدی کی گیند اونچی شاٹ اور شاندار کیچ!

ملتان سلطانز کے باولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور اسلام آباد کے کسی بھی بلے باز کو کریز پر جم کے کھیلنے سے روکے رکھا اور یونائٹیڈ کے تمام کھلاڑی 17 ویں اوور میں 121 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئے۔

فہیم اشرف کا چھکا!

یونائٹیڈ کی جانب سے لیوک رونچی نے 32 اور آصف علی 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلطانز کی جانب سے ڈن کریشچن نے تین نعمان علی،شاہد آفریدی اور محمد الیاس نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز کی کپتانی شعیب ملک جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے ہیں۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل میں ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے آچکی ہیں۔


اسلام آباد اور ملتان کی ٹیمیں پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں مد مقابل آئی تھیں جس میں یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سلطانز نے یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے گزشتہ میچ میں کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطان نے پانچ میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کی پوزیشن آخری ہے۔

گزشتہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اسلام آباد نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر رنز 125 اسکوربنائے تھے۔

ملتان سلطانز نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کیا۔


متعلقہ خبریں

تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2