پی ایس ایل 4میں شامل ٹیموں کے آفیشل سونگز

فوٹو: فائل


پاکستان سپر لیگ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔جوش و جذبےسے بھری اچھوتی دھنوں نےبھی شائقین کواپنے سحر میں جکڑا ہواہے ۔ پی ایس ایل میں مدمقابل چھ ٹیموں کے اپنے اپنے  آفیشل سونگز ہیں۔ پی ایس ایل کھیل تو کرکٹرز کا ہے مگر اس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شوبز کے جگمگاتے ستارے بھی پیش پیش ہیں۔ پی ایس ایل سیزن فور کو کامیاب بنانے کے لیے پی سی بی نے آفیشل انتھیم کےلیے فلم سٹار اور موسیقار فواد خان کی خدمات حاصل کی  ہیں۔ پشاور زلمی کاگانا کال بینڈ نےگایا ہے جس میں ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کرداروں کی صورت جلوہ گرہوئے ہیں۔ 

صوفی سنگر اسرار کی آواز میں گانا قلندر لاہور قلندر شائقین کرکٹ کی زبان سے اتر ہی نہیں رہا۔

کراچی کنگز نے آفیشل انتھیم کے لیے شہزاد رائے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ 

اسلام آباد یونائیٹیڈ کے برینڈ ایمبسیڈر علی ظفر کا گانا یونائیٹیڈو وی ون شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ 

https://youtu.be/irq5AVibLWU

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا آفیشل سانگ ’’آگئے شان سے ہم ‘‘کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

ملتان سلطانز نے بھی اپنا آفیشل گانا تیار کرلیاہے “لٹس پلے سائیںشائقین کرکٹ کی دلوں کی دھڑکنیں تیز کررہا ہے.’ملتان سلطانز‘ ٹیم کا  جوش بڑھانے کے لیے نامور فوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

’وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیاگیا ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2