عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

نوازشریف کی رپورٹس جعلی ہونے کا شبہ، وزیراعظم کا خط ارسال

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جا رہا ہے۔

کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق کی بریفنگ، ذرائع

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کی جانب سے کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ مشیرعشرت حسین کی جانب سے ادارہ جاتی اصلاحات پر کابینہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ایجنڈے کے مطابق قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 اور حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ کو غیرفعال سرکاری اداروں پر بریفنگ دینے کے ساتھ ساتھ وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان اورسعودی عرب میں کھیلوں کےشعبے میں معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہین۔

چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے تقرر کی منظوری سمیت پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیز کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

کراچی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تقرر کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ سول ڈیفنس کے لیے 31.44 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں