فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ عمارتیں گرائی جائیں، فردوس شمیم


کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ عمارتیں کو گرایا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کو اپنی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے انصاف ہاؤس پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کو اس کی اصل شکل میں واپس لائے گی۔ اراکین اسمبلی استعفیٰ کی بات تو کرتے ہیں لیکن فیصلوں کو پڑھتے تک نہیں ہیں۔ جب شہر میں عمارتین بن رہی تھیں تو اس وقت افسران کہاں تھے ؟

انہوں ںے کہا کہ جن افسران کی موجودگی میں عمارتیں بنائی گئی ہیں اُن کے خلاف بھی سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ جب افسران کی جیبیں گرم ہوتی ہیں تو اُن کی آنکھیں بند ہو جاتی ہیں۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگ مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں جب کہ گیارہ سال سے حکومت کرنے والوں نے کراچی کا برا حال کر دیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ پُرامن کراچی کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں جب کہ لوگوں نے کراچی کو لوٹ کھسوٹ کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہم سازشوں کو بے نقاب کرنے آئے ہیں۔ یہاں کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں