کراچی میں 14ویں فیملی فیسٹیول کا انعقاد

ہم مصالحہ فیسٹیول میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی میں دو روزہ 14واں مصالحہ فیملی فیسٹول شروع ہو گیا ہے جس نے شہریوں کا وی کینڈ دوبالا کردیا ہے۔

ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری مصالہ فیملی فیسٹول میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شیف خواتین کو اپنے تجربات سے آگاہ کررہے ہیں تووہیں بچوں کی موج مستی کا سامان بھی موجود ہے۔

شہریوں کا کہناہے ہم مصالحہ کی جانب سے یہ فیسٹول ان کے لیے شاندار تحفہ ہے۔ فیملی فیسٹول میں کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں دیسی کے ساتھ ودیسی کھانے بھی موجود ہیں۔

کھانے کے علاوہ میک اپ کے اسٹال بھی لگائے ہیں۔ کراچی والوں نے صبح سے رات گئے تک فیسٹول میں شرکت کی۔

فیملی فیسٹول کے شرکا نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انہیں اس فیسٹول کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

دو روزہ ’ہم مصالحہ فیملی فیسٹیول‘ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 27 جنوری تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں