پاکستان اسٹاک مارکیٹ، 358 پوائنٹس اضافہ پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 358 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 902 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے تک کاروبار ملے جلے رجحان میں رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔

فوٹو:ـ ہم نیوز

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 39 ہزار 543 پر موجود تھا تاہم ابتدا میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 39 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم کچھ ہی دیر میں مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور 100 انڈیکس میں 58 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے بعد مارکیٹ ایک بار پھر مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران 88,461,030 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 5,422,923,067 بنتی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 237 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں