کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش

شہر قائد میں بارش کے باعث 38 فیڈرز ٹرپ کرگئے—اسکرین شاٹ۔


کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقوں گلستان جوہر، بہادر آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں، ناظم آباد سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقے تاریکی ڈوب گئے۔ شہر کے 108 فیڈر ٹرپ کرگئے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، بورے والا، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، راولپنڈی سمیت دیگر کئی شہروں میں بارش ہوئی۔

اندرون سندھ کے بھی کوئی شہروں میں بارش نے موسم کو خواشگوار کردیا، نواب شاہ اور گھوٹکی میں موسم سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، پسنی اور گردنواح میں سات سال کے بعد بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں