انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی قبائلی اضلاع تک توسیع


پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے انڈپینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ(آئی ایم یو) کو قبائلی اضلاع تک توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں بھی اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور اسکولوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے انڈپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ متعارف کرانے کا مراسلہ محکمہ تعلیم کی پی کے نے جاری کر دیا ہے۔

مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کو قبائلی اضلاع کے حالیہ دورے کے دوران مقامی لوگوں اور جرگہ عمائدین نے اساتذہ کی حاضری سے متعلق شکایات کی تھیں۔

شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس سسٹم کو ضم شدہ اضلاع میں توسیع دی جا رہی ہے۔

آئی ایم یو کی بدولت مستقل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے گا اسکے ساتھ ساتھ قبائلی اضلاع کے اسکولوں کے اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کیلئے عنقریب بائیو میٹرک سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں