وفاق چھوٹے صوبوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں رکھتی، مرتضیٰ وہاب


کراچی: سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق چھوٹے صوبوں کہ ساتھ اچھا سلوک نہیں رکھتی۔

پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلت پالیسی کہ وجہ سے پانی بھی پورا نہیں دیا جارہا، سی سی آئی کہ اجلاس میں پانی کا مسئلا اٹھایا مگر حل نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کا بحران پیدا کیا گیا اور صوبائی حکومت کے احتجاج کرنے پر گیس دی گئی۔

مشیر اطلاعات و قانون کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کو فنڈز نہیں جا رہے ہیں، بیانوے ارب روپے وفاق کی جانب سے سندھ کو نہیں دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کے سندھ حکومت ایک آئینی بنیاد پر موجود ہے، کوئی صدر کا ناجائز تجاوزات پر قائم ریسٹورینٹ تھوڑی ہے۔ سندھ کی حکومت گراؤنڈ پر ہے پورٹل پر وہ ہوتے ہیں جو عوام کہ مسائل سے ناواقف ہوں۔


متعلقہ خبریں