خام مال پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی پر نظرثانی کی اپیل


کراچی: پاکستان کی آٹوانڈسٹری نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ خام مال پرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی پرنظرثانی کریں۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان کی آٹوانڈسٹری سے منسلک تنظیم پاپم نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹریکٹرزکی پیداوارمیں ساٹھ فیصد، کار کی پیداوارمیں 35 فیصد، ٹرک و بسز میں 30 فیصد جبکہ موٹرسائیکلوں کی پیداوارمیں بھی 30 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کی اہم وجہ ریگولیٹری ڈیوٹی میں بے پناہ اضافہ ہے۔

پاپم کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے کے باعث خام مال کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

پاپم نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران آٹوانڈسٹری سے 12 ہزارافراد کی نوکریاں ختم کردی گئی ہیں اوراگریہ ہی صورت حال رہی توخدشہ ہے کہ مزید 50 ہزار افراد کی نوکریاں ختم کرنی پڑیں گی۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے گزارش کی ہے کہ تمام صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے آٹوموٹر انڈسٹری کے مسائل حل کریں۔


متعلقہ خبریں