لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
وفاقی وزیر برائے آبی امور فیصل واوڈا کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کو ای سی ایل میں شامل کیئے جانے کے بعد مستفی ہونا چاہیے۔
فیصل واوڈا کا کہا تھا کہ سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا قتل ایک دردناک واقعہ تھا اور حکومت ان کے قاتلوں کو زمین سے کھود کے نکالے گی اور ان کے والد کو انصاف دے گی۔ وفاقی وزیر نے بانی ایم کیو یام کو قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ نا تو سندھ میں فارورڈ بلاک بنے گا نا گورنر راج آئے گا۔