اسلام آباد: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام ہو گیا ہے،جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز اسکور کئے ہیں جبکہ پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 54 رنز کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بلے باز ٹمبا باوما 38 اور ڈیل اسٹین 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ حسن علی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، بابر اعظم نے 71 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جبکہ اظہر علی 36 رنز اسکور کر کے نمایاں رہے۔
سینچورین کے میدان پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ڈوان اولیوئر نے 37 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کاغیسو رباڈا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیل اسٹین کے حصے میں ایک وکٹ آئی تاہم اس کی بدولت انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 422 وکٹیں مکمل کرکے جنوبی افریقہ کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے سر پر سجالیا۔
اس وقت جنوبی افریقہ کے اوپنرز ایڈن مارکرم اور ڈین ایلگرز کریس پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حسن علی نئی گیند پھینکنے کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
میچ کے آغاز میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ امام الحق اور فخر زمان بغیر خاطرخواہ کارکردگی دکھائے پویلین لوٹ گئے۔
اظہر علی 31، شان مسعود 19، فخرزمان 12 اور امام الحق بغیر کوئی کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
اسکواڈز پر ایک نظر
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سنچورین پارک پروٹوریا میں کھیلا جا رہا ہے۔
سرفراز الیون نے میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو زیر کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب دے دی ہے تاہم قومی ٹیم کو انجری کے باعث محمد عباس کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔
پروٹیز کو بھی انجریز کے باعث مشکلات کا شکار سامنا ہے، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورون فیلنڈرز اورنگیڈی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔
جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بولر کاغیسو رباڈا پاکستان کے بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں جبکہ پاکستانی بلے بازوں نے جنوبی افریقہ کی سائڈ ٹیم کے خلاف عمد کارکردی دکھاتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کی۔
میزبان ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرم، ڈین ایلگر، تونس دی بریون، ہاشم آملہ، کوائنٹن ڈی کوک، ٹیمبا باوما، زبیر حمزہ، کیشیو مہاراج، ڈیل اسٹین، کگیسو رابادا اور ڈون اولیور پر مشتمل ہے۔
پاکستان کے اسکواڈ میں اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
پاک جنوبی افریقہ سیریز
پاکستان ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں تین جنوری کو نیولینڈز، کیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔
تیسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ کے وینڈرر اسٹیڈیم میں گیارہ جنوری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ایک بجے کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں پورٹ الزبتھ کے سینیٹ جارجز پارک میں مدمقابل آئیں گی، میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 22 جنوری کو کنگز میڈ، ڈربن اور تیسرا ون ڈے 25 جنوری کو سپر سپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا میچ 27 جنوری اور پانچواں میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
تینوں ایک روزہ میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔
ٹی ٹوینٹی سیریز
دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری، دوسرا میچ تین فروری اور تیسرا میچ چھ فروری کو کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوں گے۔