آصف زرداری کی امریکہ میں خفیہ جائیداد کا سراغ مل گیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی خفیہ جائیدادوں کا سراغ مل گیا۔

شریف خاندان کی گمنام جائیدادوں کی طرح سابق صدر آصف علی زرداری کی خفیہ جائیداوں کی دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی آصف زرداری کی گمنام جائیدادوں کی دستاویزات منظر عام پر لے آئے۔

علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی زرداری کی امریکہ میں جائیداد کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے جائیدادوں کی دستاویزات جاری کر دی ہیں۔


علی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکہ میں موجود جائیدادوں کی پراپرٹی ٹیکس کی دستاویزات میں مالک کا نام آصف علی زرداری لکھا ہوا ہے۔ یہ جائیداد اپارٹمنٹ 37F، اسٹریٹ 72، 524 ایسٹ، نیویارک میں واقع ہے۔


متعلقہ خبریں