نواز اور شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطحی پارٹی اجلاس

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرصدارت اعلی سطحی پارٹی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام، پرویز رشید، احسن اقبال اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں احسن اقبال نے پارٹی رہنماؤں کو ن لیگ کی تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔ ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ نواز کی از سر نو تنظیم سازی کا معاملہ زیر غور ہے جبکہ پارلیمنٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور اپوزیشن کو ملنے والے حصہ پر بھی بات چیت اجلاس کا حصہ ہوگی۔

ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیے گا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ون آن ون ملاقات کی جس میں پارٹی کی تنظیم نو پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے بھائی شہباز شریف کی خیریت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات سے متعلق ذرائع کا کہنا کہ دونوں بھائیوں کے درمیان جاری ملاقات میں پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق بھی غور کیا۔

ون آن ون ملاقات میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اور قائمہ کمیٹیوں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔


متعلقہ خبریں