ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ، موسم خشک رہنے کا امکان

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

فائل فوٹو


­­­

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور صبح کے اوقات میں کُہر پڑنے کا امکان۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں (رات/صبح) کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کُہر پڑنے سے سردی کی شدت برقرار ہے اور صبح کے وقت درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کے اکثرعلاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند پڑنے کا اندیشہ ہے۔

فوٹو ہم نیوز

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں اتوار کے روز موسم خشک رہے گا اور آئندہ دو روز سردی کی لہر برقرا رہے گی۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام اور سکر دو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی09 ریکارڈ کیا گیا۔

استورمنفی 8، گوپس منفی7،  ہنزہ  اور کوئٹہ  منفی06، قلات منفی05، بگروٹ  اور دير منفی04، مالم جبہ منفی  03 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں