کینیڈین عدالت نے ہواوے چیف فنانشل آفیسر کی مشروط ضمانت منظور کر لی

فوٹو: فائل


اوٹاوا: کینیڈین عدالت نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر وانژو مینگ کی ضمانت منظور کر لی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق وانژو مینگ نے  7 اعشاریہ 5 ملین ڈالر عدالت میں جمع کرائے ہیں۔

عدالت نے ہواوے کی چیف فنانشل آفیسرکی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مینگ رات 11 سے صبح 6 بجے تک اپنے گھر میں رہیں گی، انہیں  ٹخنے پر مانیٹرنگ ڈیوائس پہننا پڑے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہواوے فناشنل آفیسر کو ضمانت دینا پڑے گی کہ وہ بھاگنے کی کوشش نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے چینی شہری اور ٹیکنالوجی فرم ہواوے کی فنانشل آفیسر کو حراست میں لے رکھا تھا، ان پر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

گزشتہ روز کینیڈا کی مقامی عدالت میں انہیں پیش کیا گیا تھا اور گزشتہ روز  عدالت بغیر کسی فیصلے کے برخاست کر دی گئی تھی، ضمانت نہ ہو سکنے کے باعث انہیں رات حراست میں رہنا پڑا تھا۔

چین کی جانب سے جاری ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر کینیڈا نے زیر حراست خاتون کو نہ چھوڑا تو نتائج بھگتنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں