لندن: برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اپنی شادی کے جوڑے کی ڈیزائنز کو فیشن ایوارڈ پیش کیا۔
میگھن مارکل نے لندن میں جاری فیشن ایوارڈ شو میں معروف ڈیزائنر کلیر ویٹ کیلر کو سال کی بہترین برطانوی ڈیزائنر کا ایوارڈ دیا۔
ویٹ کیلر نے رواں سال مئی میں میگھن مارکل کی شادی کا ڈریس ڈیزائن کیا تھا، ایک کروڑ 56 لاکھ مالیت کا نفیس اور بیش قیمت جوڑا مہنگے ترین عروسی ملبوسات میں سے ایک ہے۔
ڈیزائنز کلیئر ویٹ نے میگھن مارکل کے ہاتھوں ایوارڈ لینے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا یہ ان کے لیے خوبصورت سرپرائز تھا، انہیں نہیں معلوم تھا کہ میگھن مارکل انہیں ایوارڈ پیش کریں گی۔
برٹس فیشن کونسل کی فنڈ ریزنگ سے متعلق جاری تقریب میں متعدد اطالوی ڈیزائنرزکو بھی ایوارڈز دیے گئے۔ معروف ماڈل سینڈی کرافورڈ کی بیٹی کایا گربر کو بھی ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی رواں سال مئی میں ونڈ سر کیسل میں انجام پائی تھی۔