کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے کارندے گرفتار


کراچی: شہرقائد کراچی میں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کے دو ملزمان کو بڑی تعداد میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کےمطابق رینجرز نےکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم ساؤ تھ افریقہ نیٹ ورک کے کارندے مستقیم اور مقیم کو حراست میں لے لیا۔

بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر کراچی ہی کے ایک اور علاقے میں واقع ایک مکان پرچھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ اوربارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے بعد سے وہ مسلسل روپوشی کی زندگی گزاررہے تھے تاہم اس دوران ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک کےساتھ رابطےمیں تھے۔

تفتیش کے دوران مستقیم نامی ملزم نے بتایا کہ وہ سنہ1992میں بھارت فرارہوکرجاویدلنگڑاکےساتھ رہائش پذیررہا اور سنہ 1993 میں پاکستان آکر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم مستقیم ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کےشجاع الدین عرف بوبی کےساتھ روابط تھے۔دونوں ملزمان مختلف سیاسی رہنماؤں کی ریکی اورٹارگٹ کلنگ کے بھی ذمہ دار ہیں۔گرفتار شدہ ملزمان کوایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک تیاررہنےکاحکم دیاتھا۔ بر آمد شدہ مواد سے لگتا ہے کہ یہ ایک لمبی جنگ کی تیاری تھی ۔

آپریشن کی تکمیل پر ڈی جی رینجرز نے بھی برآمد شدہ سلحے اور بارودی مواد کا معائنہ کیا اور آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرزدہشت گردوں کی سرکوبی اور قیام امن کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔


متعلقہ خبریں